ہم ریاست جموں و کشمیر کو رشوت خوری سے پاک ریاست بنائیں گے: سریندر سنگھ
نریندرسنگھ ٹھاکر
جموں ؍؍پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر سریندر سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی 40سیٹوں پر انتخابات لڑے گی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہو نگے ،جبکہ کیول پٹھانیہ جموں کے نائب وزیر اعلیٰ ہونگے اور کشمیر سے نائب وزیر ارعلیٰ راشد میرہونگے جن کا تعلق قاضی کنڈسے ہے۔انہوں نے کہا کے ہم ریاست جموں و کشمیر کو رشوت خوری سے پاک ریاست بنائیں گے ۔اور ساتھ ہی ساتھ یو۔ٹی جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مدعا ملی ٹینسی ہے اور ہم اسے جڑ سے ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر بے روزگاری کو ختم کر دیں گے اور آنے والے پانچ سالوں میں ہم پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر کچھ ایسے کام کریں گے کہ لوگ ہمارا ساتھ دیں ۔انھوں نے کہا کہ یہاں پر جو لوٹ مار ہو رہی ہے ہماری پارٹی اسے جڑ سے ختم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔انہوں نے یو ٹی جموں و کشمیر کی عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوں ۔چونکہ اس وقت یہاں کی عوام کو اس چیز کی ازحد ضرورت ہے کہ یو۔ٹی جموں و کشمیر رشوت سے پاک ہو اور یہاں کہ نوجوان طبقہ کو روزگار ملے ۔