محکمہ زراعت کا مقصد راجوری میں بہترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کاشتکاری میں بہتری لانا ہے: ڈی سی راجوری
عمرارشدملک
راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے ڈی سی ڈاک بنگلہ راجوری سے 40 کاشتکاروں کے ایک گروپ کو ہالمپور ہماچل پردیش میں بہترین تربیت کے لئے روانہ کیا. کاشتکاروں کے اس گروپ کو محکمہ زراعت راجوری نے منتخب کیا تھا اور اس دوران کاشتکاروں کے لئے ہر قسم کا انتظام بھی محکمہ نے کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے کاشتکاروں کی گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر پالمپور ہماچل روانہ کیا۔ وہیں اس موقع پر چیف ایگریکلچر آفیسر راجوری جنک راج، ضلع پنچایت آفیسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر اور دیگر آفیسران بھی خاص طور پر موجود تھے۔ اس موقع چیف ایگریکلچر آفیسر نے بتایا کہ ضلع راجوری کے مختلف علاقوں کے 40 کاشتکاروں کی ایک ٹیم کو تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے پالمپور ہماچل پردیش میں بھیجا گیا ہے جہاں انہیں نامیاتی کاشتکاری، مربوط کاشتکاری نظام، سبزیوں سے متعلق تربیت دی جائے گی اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی انہیں بتایا جائے گا۔ وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے کاشتکاروں سے بات کرتے کہا کہ اس وقت ایک بہترین موقع ہے اور اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے پروگراموں کا مقصد کاشتکاروں کو نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتانا اور کاشتکاروں کی پریشانیوں کا حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاری نظام کو بہتر بنائے تاکہ ہر کاشتکار خودکفیل بن سکے جس سے سب کو فائدہ حاصل ہوگا