ہڑتالی ملازمین کے مطالبات جائز،بلاتاخیرپورے کریںـ:شاکر صدیقی
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ پبلک ایورنس فرنٹ کے ضلع صدر کشتواڑ شاکر صدیقی نے آج ایک پریس کانفرنس دی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں گذشتہ ایک ہفتہ سے پانی سے لوگ سخت پریشان ہیں اور اس بارے میں آج ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا سے فون پر رابطہ کر کے پانی کی قلت کے بارے میں جانکاری دی پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یقین دہانی کروائی کی ایکسین پی ایچ ای کو دفتر میں بلا کر پانی کی پریشانی کو دور کیا جائے گا۔ اس دوران صدیقی نے پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی ہڑتال کو جایز ہڑتال مانتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کی جایز مانگ ہے اور ان کی مانگ کو سرکار کو پورا کرنا چاہیے۔ مزید کہا کہ عارضی ملازمین ہی تمام علاقہ جات میں پانی پہنچاتے ہیں ورنہ محکمہ پی ایچ ای کے مستقیل ملازمین ڈیوٹی سے محروم ہی رہتے ہیں۔