ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کاروائی

0
0

ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع بھر میں جموں وکشمیر پولیس و ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ آج بھی ٹریفک پولیس نے منڈی میں مختلف مقامات پر ناکیلگاکر گاڑیوں کی چکینگ کی گئی جہاں انہوں نے متعدد گاڑیوں کے چالان کاٹے اور جرمانہ بھی وصول کیا ۔اس کے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر محمد رقیب کی نگرانی میں چک پوسٹ کرنا کہ لگا کر متعدد ڈرائیوروں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹے جن میں سومو ٹاٹاموبائیل موٹر سائیکل وغیرہ شامل ہیں۔ زیادہ تر گاڑیوں کے چالان نامکمل کاغذات بغیر سیٹ بیلٹ اور بغیر ہیلمٹ و دیگر کوتاہیوں پر کاٹے گئے۔ اس موقع پر ٹریفک ایس او محمد عارف نے کہا محکمہ کی جانب سے سختی عوام کے مفاد کے لئے ہوتی ہے نہ کہ نقصان کے لئے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈرائیورز حضرات کو چاہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے وقت آنے کاغذات مکمل رکھیں۔ سیٹ بیلٹ باندھ کر رکھیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کو ضروری پہن کر رکھیں اس میں اپنافائیدہ ہے۔ انہوں نے تیزرفتار گاڑیوں کے ڈرائیوروں پربھی شکنجے کیاہے ۔انہوں نے تمام عوام و سماجی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ عوام کو بیدار کریں کہ وہ اور لوڈنگ سے دور رہیں کیوں کہ جان قیمتی ہے اوران قیمتی جانوں کو زیاں سے بچانے کے لئے ٹریفک رول کا پالن ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا