نوجوان اسلامی ماحول میں ڈھلنے کی اشد ضرورت : مصباحی
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے سکریٹری مولانا ولایت حسین مصباحی نے جموں نئی بستی قریب ایک سوشل ویلفئر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور کہا کہ آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔آپ لوگ اگر صحیح راستے پر چلتے ہیں اور اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو آپ اس ملک کو عروج اور ترقی عطا کر سکتے ہیں اور اگر آپ نے غلط راستہ چنا اور غلط لوگوں کا ساتھ دیا تو یہ ملک انحطاط کا شکار ہوجائے گا اس لئے کہ جس ملک کے نوجوان مضبوط اور اعلی تعلیم یافتہ ہوتے ہیں وہاں کی قوم ترقی کرتی ہے اور آپ کی ترقی کا راز آپ کی تعلیم کے اندر ہے اور آپ ڈرگس اور ان چیزوں سے دور رہیں سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کریں بلکہ اس کا مثبت استعمال کریں تاکہ کسی کو اس کا فائدہ ہو۔۔نہ یہ کہ آپ کا مستقبل ہی تباہ ہو جائے ۔گورنمنٹ نے جو اسکیمز لانچ کی ہیں ۔ان کا فائدہ اٹھائیں اور کسان بھائی بھی موجودہ گورنمنٹ کی نئی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کہ بہت ہی مفید ہیں لہٰذا آپ اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں اور ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔