سی اے اے کی مخالفت سیاست سے متاثر

0
0

مرکزی حکومت دفعہ 370اور سی اے اے کا حل آئینی طریقے سے کر رہی ہے :روی شنکر
یواین آئی

راجگیر؍؍ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ مرکزی حکومت دفعہ 370 ، رام جنم بھومی اور شہریت ترمیمی ایکٹ ( سی اے اے ) جیسے مسائل کا حل آئینی طریقے سے کر رہی ہے ۔مسٹر پرساد نے بہار شریف میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ سی اے اے کی مخالفت سیاست سے متاثر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی اے اے ہندوستان کے کسی بھی شخص پر نافذنہیں ہوتا ہے ۔مرکزی وزیر نے کہاکہ قومی آبادی رجسٹر( این پی آر ) کو سال 2010 میں متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے )کی حکومت نے لانے کاکام کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ این پی آر جہاں مرکز اور ریاست کو پالیسی کے نفاذ میں مدد کرتاہے وہیں این آر سی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔مسٹر پرساد نے کہاکہ لوگوں کو تنقید اور رائے کا حق ہے لیکن ملک کو توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ شاہین باغ کے لوگوں سے خوشگوا ر انداز میں بات چیت کیلئے مرکزی حکومت تیار ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا