ہندستان نے ترکی کے سفیر کو طلب کرکے سخت ناراضگی کا اظہار کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍جموں وکشمیر کے تعلق سے ہندوستان کی پالیسیوں کے بارے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے غیر ضروری بیان سے ناراض ہندستان نے ترک سفیر کو آج طلب کر کے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ہندستان نے ترک سفیر کو طلب کر کے سختی سے متنبہ کیا کہ ترک قائدین ہندستان کے اندرونی معاملات میں جس طرح مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے ۔حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ترک صدراردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کی باتیں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے "سخت مضمرات” کی حامل ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سکریٹری برائے امور خارجہ ( مغرب) وکاس سوروپ نے ترک سفیر شاکر اوزان ٹولر کو طلب کیا اور انھیں سخت الفاظ میں کہا کہ صدر اردگان کے تبصرے میں نہ تو تاریخ کی کوئی جھلک نظر آتی ہے اور نہ ہی یہ سفارتی آداب پر کھرا اترتا ہے ۔ وہ کل کے گزرے واقعات کو آج کے مفادات میں توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔مسٹر کمار نے کہا کہ مسٹر اردگان کا حالیہ تبصرہ دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں ترکی کی مداخلت کی نظیر ہے ۔ ہندستان کے نزدیک یہ چیز ناقابل قبول ہے لہذا سرحد پار سے بے شرمی سے جاری پاکستانی دہشت گردی کو با جواز ٹھہرانے کی ترکی کی طرف سے بار بار کی جانے والی کوششوں کو مسترد کیا جاتاہے ۔ترجمان نے ترک حکومت کو یہ وارننگ بھی دی کہ اگر یہ سلسلہ نہیں روکا گیا تو ہندوستان اور ترکی کے دو طرفہ تعلقات پر انتہائی خراب اثر پڑ سکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا