نیشنل سکول گیمز مار شل آرٹ میں گولڈ میڈل جیت کر زعفران قصبہ پانپورہ کا نام روشن کیا۔
تنہا ایاز
پانپورہ کے دو معصوم بچوں حازم الطاف اور حمیہ الطاف جوکہ آس میں بھائی بہن ہیں نے زعفران قصبے کا نام اس وقت روشن کیا جب انہوں نے نیشنل گیمز میں شاندار کا رکردگی دکھا کر مار شل آرٹ زمرے میں گولڈ میڈل جیتا تفصیلات کیمطابق چند روز قبل جموں میں نیشنل سکول گیمز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کئی سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ کدلہ بل پانپورہ کے دو معصوم بچے حازم الطاف اور حمیہ الطاف نے بھی شرکت کی۔ دونوں بھائی بہن نے مارشل آرٹ میں کار کردگی دکھا کر گولڈ میڈل لایا انکے والد الطاف احمد میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی مار شل آرٹ کا کھلاڑی رہ چکا ہوں اور کئی نیشنل گیمز میں بھی شرکت کی ہیںلیکن کوئی میڈل نہیں جیتا ہے۔ آج میرا خواب بچوں نے گولڈ میڈل جیت کر خواب پورا کیا انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو اس کار کر دگی پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ادھر ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے دونوں معصوم بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ ان کا ٹیلنٹ باہر آسکے۔ انہوں نے ترقیاتی کمشنرپلوامہ اور یو تھ سورٹس پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دو معصوم بچوں کی حوصلہ افزائی کرے۔