نوجوان کھیلوں کے علاوہ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی میں رول ادا کرے

0
0

نہرو یوا کیندرا پلوامہ کی جانب سے تقریب منعقد بڑے تعداد میں نوجوانوں کی شرکت

تنہاایاز

پلوامہ// نوجوان کھیلوں کے علاوہ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی میں رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے این وائی کے اور رحمت ویلفیر سوائٹی کی باہمی اشتراک سے ایک تقریب کیا۔ تفصیلات کے مطابق این وائی کے پلوامہ اور رحمت ویلفیر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے ڈانگر پورہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نوجوان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ا س موقعے مقررین نے انے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے انسان تندرست اور صحت مند رہتا ہے۔ نوجوان تعلیم ،کھیل کود کے علاوہ علاقوں کی تعمیر صحت صفائی کا خیال رکھے۔ تقریب میں نوجوانو پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں یوتھ کلب بنا کر این وائی کے کے ساتھ جڑے۔اس موقعے کئی یوتھ کلب بنائے گئے جو این وائی کے ساتھ جڑ کر کھیلوں اورعلاقوں میں نہرو یو کیندرا کی جانب سے روگراموں کا انعقاد کرے گی۔ دیگر مقررین نے کہا کہ نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مددآپ کے تحت اپنے علاقوں میں صحت صفائی کا خیال رکھیں، نمائندے کے مطابق تقریب میں رحمت ویلفیر سو سائٹی کے سیکریٹری ادفر حسین نے کہا کہ یو تھ ڈیولنٹ کنونشن کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ نوجوان ۔۔۔ علاقوں میں یو تھ کلب بنا کر این وائی کے ساتھ جڑ جائے ۔تقریب میں رحمت ویلفیر سوسائٹی کے چیرمین طاریق احمد لون کے علاوہ کئی نامور اساتذہ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا