پلوامہ کے ارشد ما گرے اور عامر احمد کی شاندار گیند بازی
تنہا ایاز
پلوامہ/ /مہاراشٹر میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر سٹارز ایلون نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا۔ گیند بازی میںعامر احمد اورپلوامہ کے نوجوان کرکٹر ارشد ما گرے جو کہ ٹیم کے کتان بھی ہے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور پہلا میچ 7ویکٹس سے جیتا۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں کرکٹر ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے جس میں کشمیر کے ٹیم نے بھی شرکت کی ہیں۔ نمائندے کے مطابق کشمیر سٹارز ایلون کا پہلا میچ مہاراشٹر کے ساتھ ہوا۔ اور مہاراشٹر نے پہلیبیٹنگ کر تے ہوئے143رنز بنائیں۔ جواب میں کشمیر کی ٹیم نے7وکٹوں سے جیت درج کی۔ کشمیر سٹارز ایلون کی جانب سے منظور احمد 66، نذیر20، گلزار40، اسرار10اور سمیر نے7رنز بنائیں۔بولنگ میںکشمیر سٹارز ایلون کے کتان ارشد ماگرے نے دو اور عامر احمد نے چار کھیلاڑیوں نے اوٹ کیا۔ نمائندے کے مطابق ٹورنامنٹ میں کشمیر کی ٹیم نے جیت درج کی۔ آنے والے میچوں میں کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔ ادھر کشمیر سٹارز ایلون کی ٹیم ارشد ماگرے کتان محمد اسلم وائس کتان، گلزار احمد،نذیر احمد، جہانگیر احمد، منطور احمد اسرا اسد، امت الحسن نجار عامر احمد عمر احمد اور معراج مشتمل ہے۔