کیجری وال کو مودی نے جیت کی مبارک باد دی

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت حاصل کرنے پر وزیراعلی اروند کیجری وال کو مبارک باد دی ہے ۔مسٹر مودی نے منگل کو ٹوئٹر پر کہا کہ’’آپ پارٹی اور مسٹر اروند کیجری وال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کی مبارک باد۔ دہلی کے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے انہیں بہت بہت مبارکباد‘‘۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے وزیراعلی مسٹر کیجری وال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔’’مسٹر کیجری وال نے مسٹر سنگھ کو مبارک باد کے لئے شکریہ کہا۔بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ بی جے پی اس عوامی حمایت کو قبول کرتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائے گی اور دہلی کی ترقی سے جڑے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس یقین کے ساتھ کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کو ترقی دے گی، میں مسٹر کیجری وال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔’’انتخابات میں جیت کے لئے مسٹر کیجری وال کو مبارک باد دینے کی لائن لگ گئی ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، سابق وزیراعلی این چندربابو نائیڈو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار، مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ، جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے لیڈر اتل انجان،راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تجیسوی یادو، دراوڑ مینتر کزگم کے لیڈر ایم کے اسٹالن، کیرلہ کے وزیراعلی پنارئی وجیئن نے بھی مسٹر کیجری وال کو مبادک دی اور مسٹر کیجری وال نے انہیں مبارک باد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا