جموں ملازمین کی بھرپور حمایت کا اعلان

0
0

عارضی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج
یواین آئی

سرینگروادی کشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) میں کام کررہے عارضی ملازمین نے پیر کے روز یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے جموں میں ‘کام چھوڑ ہڑتال’ پر چلے گئے ملازمین کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ احتجاج کرنے والے عارضی ملازمین نے جموں پی ایچ ای ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر عارضی ملازمین کے تمام جائز اور تسلیم شدہ مطالبات کو بغیر کسی تاخیر کے حل نہیں کیا گیا اور جموں پی ایچ ای ملازمین کے ساتھ بات چیت نہیں کی گئی تو کشمیر میں پی ایچ ای محکمہ میں کام کررہے تمام ملازمین وادی کے طول و اراض میں مکمل ہڑتال شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ گورنر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ پی ایچ ای دفتر واقع ایکسچینج روڑ پر ہونے والے اس احتجاج میں سینکڑوں عارضی ملازمین نے حصہ لیا۔ یو این آئی کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کشمیر میں کام کررہے ڈیلی ویجرس اور کیجول لیبرس نے کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسویشن کے بینر تلے جموں پی ایچ ای ملازمین کے حق میں زبردست احتجاج بلند کرکے کام چھوڑ ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ احتجاج کررہے ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے جیسے ‘ہماری مانگیں پوری کرو، عارضی ملازمین کو ریگولر کرو، جموں والو آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں’ درج تھے۔ احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن سجاد احمد پرے نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی، بے حسی اور بے رحمی کی وجہ سے عارضی ملازمین کی زندگی اجیرن بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘ہزاروں خاندان کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں اور ذہنی تناﺅ کے شکار ہوگئے ہیں۔ سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ملازمین نے تنگ آکر جموں میں کام چھوڑ ہڑتال شروع کی ہے۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ پچھلے چار روز سے ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ ملازمین اور عوام چیخ رہے ہیں مگر سرکار ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ اب ملازمین کے اہل عیال نے بھی سڑکوں کا رخ کیا ہیں جو کہ افسوسناک ہیں اور ناقابل برداشت ہیں’۔ سجاد پرے نے جموں پی ایچ ای ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر عارضی ملازمین کے تمام جائز اور تسلیم شدہ مطالبات کو بغیر کسی تاخیر کے حل نہیں کیا گیا اور جموں پی ایچ ای ملازمین کے ساتھ بات چیت نہیں کی گئی تو کشمیر پی ایچ ای محکمہ میں کام کررہے تمام ملازمین وادی کے طول عرض میں مکمل ہڑتال شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ گورنر انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ بقول ان کے ہٹ دھرمی ترک کرکے عارضی ملازمین کے تمام حل طلب جائز مطالبات کو پورا کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے کر معاملے کو حل کرکے ہزاروں خاندانوں کی پریشانیوں کا ازالہ کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا