ڈی آئی جی سی آئی ایس ایف نارتھ زون اجے کمار نے

0
0

چندر کوٹ رام بن کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
نمائندہ لازوال

رام بن؍؍ڈی آئی جی سی آئی ایس ایف نارتھ زون اجے کمار نے آج ضلع رام بن کے چندر کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور سکورٹی صورتحال کا جائزہ لیااس موقع پر کمانڈنٹ پنکج کمار کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی سی آئی ایس ایف نے اپنے دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ افسران اور فورسز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ڈی آئی جی اجے کمار نے سیکورٹی فورسز کی نمایا کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے انکی بہتر خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے سی آئی ایس ایف فورس نہ ضلع رام بن میں بلکہ پورے جموں و کشمیر میں اپنی ڈیوٹی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں اور آئندہ بھی مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ڈی آئی جی نے کہا کہ رام بن کے لئے سی آئی ایس ایف کے مذید فورسز ز کو تعینات کیا ہے آخر میں انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کا فریضہ ایماندار سے انجام دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا