دھندک تا عید گاہ مرہوٹ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے نکالی سڑک کی حالت خستہ

0
0

افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍دھندک تا عید گاہ مرہوٹ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے نکالی سڑک کی حالت نہایت ہی ناگفتہ بہ جہاں پر نالیوں کا نام و نشان نہیں اور متعلقہ حکام خواب غفلت میں ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کے میٹر میٹر گہرے گڈھے پڑے ہوئے ہیں جس کسی بھی وقت حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس میں قیمتی جانوں کا زیاں ہونا طہ ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے موسم میں یہ سڑک تالاب کی صورت اختیار کر لیتی ہے جبکہ خشک موسم میں دھول کی آندھی سے نزدیکی رہنے والے لوگ بے حد پریشان ہیں۔سڑک کے گردونواح علاقوں میں بسنے والے لوگوں نے یہ شکایت کی ہے کہ زیادہ تر لوگ دھول کی وجہ سے پھیپڑوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ بارہا حکام بالا کو اس متعلق گوش گزار کیا گیا تاہم ہنوز محکمہ کی جانب سے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔دوسری جانب لٹھونگ سے ہاڑی جانے والی سات کلو میٹر سڑک جو محکمہ پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت تعمیر کی گئی ہے کی حالت بھی نہایت ابتر بتائی جا رہی ہے۔قاضی محمد ارشاد نامی شخص نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی حالت نہایت ہی خراب ہو چکی ہے جس پر گاڑیوں چلنا بھی محال ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر پڑے گڈھوں کی وجہ سے کسی بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کے خدشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس۔ معاملے میں متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار آفیسران کو بارہا گوش گزار کیا گیا تاہم محکمہ نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنوز کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے جس پر لوگوں کو محکمہ کے تئیں کافی ناراضگی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کو اس متعلق متحرک تاکہ اس سڑک کی مرمت کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا