جموں او رسری نگر شہروں کیلئے اونچائی والا لائیٹ ریل نظام

0
0

ڈی پی آر مرکزی سرکار کو فنڈنگ کیلئے بھیجنے کی خاطر منظور
پروجیکٹ کی بدولت لوگوں کو مؤثر عوامی ٹرانسپورٹ دستیا ب ہوگا٭ پروجیکٹ کی لاگت 10,559کروڑ روپے ہوگی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ کے دوران مکانات و شہری ترقی محکمہ کے اُس منصوبے کو منظوری دی گئی جس میں جموںاور سری نگر شہروں میں ایلویٹیڈ لائیٹ ریل نظام قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ایم آر پی ایس سمیت بہتر شہری ٹرانسپورٹ نظام وجود میں لانے کے لئے ایک مجموعی اور ماحولیات دوست نموں کا عمل اختیار کرنا لازمی ہے ۔ا س مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں اور سری نگر شہروں کے لئے ایلویٹیڈ لائیٹ ریل نظام تصور وجود میں لایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بہتر ، منحصر ، محفوظ اور جدید طرز کا ٹرانسپور ٹ نظام مہیا ہوسکے ۔ اس نظام سے لوگوں کی تیز تر نقل و حمل یقینی بنے گی او ردونوں شہروں میں لوگوں کے معیار حیات کے ساتھ ساتھ اقتصادی منظر نامے پر بھی مثبت اثرا ت مرتب ہوں گے۔جموں میں ایل آر ٹی ایس کا ایک کاڈی ڈور ہوگا اس کی مسافت 23کلومیٹر ہوگی اور یہ بنتلاب سے بڑی براہمنا ں تک ہوگا۔سری نگر میں ایل آر ٹی ایس کے دو کاری ڈور ہوں گے ۔ ایک کاری ڈور اندرا نگر سے ایچ ایم ٹی جنکشن جبکہ دوسرا کاری ڈور عثمان آباد سے حضوری باغ تک ہوگا اور ان دونوں کاری ڈوروں کی مسافت 25کلومیٹر ہوگی۔یہ پروجیکٹ جموں میں 4,825کروڑ روپے جبکہ سری نگر میں 5,734کروڑ روپے کی لاگت سے عملائے جائیں گے۔مکانات و شہری ترقی محکمہ نے اس کے لئے حتمی پروجیکٹ تیار کیا ہے ۔ انتظامی کونسل نے مکانات و شہری ترقیات محکمہ کو ان منصوبوں کے ڈی پی آر مرکزی سرکار کو فنڈنگ اور اپرزل کے لئے بھیجنے کا اِختیار دیا ہے ۔ پروجیکٹ کے لئے چار برس کا دورانیہ مقرر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ دسمبر 2024 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔مکانات و شہر ی ترقی کاری ڈور کے دونوں اطراف پانچ سو میٹر سرکاری اراضی کو نوٹیفائی کرے گا اور اس سے ترقیاتی مقاصد کے لئے مخصوص رکھا جائے گا۔اِنتظامی کونسل نے اصولی طور پر مرکزی حکومت کی طرف سے ڈی پی آر کی منظوری کے لئے ڈی ایم آر سی کی تعیناتی اور ایم آر ٹی سی کی راحت رسانی کرنے کو بھی منظوری دی ہے تاکہ بیرونی فنڈنگ کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا