محکمہ اطلاعات میں نئی روح پھونکنے کی تیاری

0
0

روہت کنسل نے محکمہ کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر دیازور ،کام کاج کا جائزہ لیا
نظامت اطلاعات وتعلقات عامہ کی شان رفتہ بحال کرنے کی وکالت کی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی ، ایسٹیٹس و اطلاعات روہت کنسل نے محکمہ طلاعات و رابطہ عامہ کی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے اور محکمہ کی روایات اور شان رفتہ بحال کی ضرورت پر زرو دیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر میڈیا سینٹر احسان الحق چشتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر کشمیر شکیلہ شال ، فیلڈ پبلسٹی آفیسر محمد اسلم کے علاوہ کشمیر صوبے کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور محکمہ کا عملہ بھی موجود تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کے سرگرمیوں میں پیشہ وارایت کو فروغ دینے پر زور دیا کیوں کہ یہ محکمہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پُل کی حیثیت کا کام کرتا ہے ۔روہت کنسل نے ذرائع ابلاغ کے مختلف شعبوں میں آنے والی عوامی شکایات پر نظر گزر رکھنے کے لئے محکمہ کی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی تاکہ اِن شکایات کو نمٹانے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں مؤثر فیڈ بیک سے انتظامیہ کے مجموعی کام کاج میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کو کامیابی کی کہانیاں اور مختلف محکموں کے فیچرس تیار کرنے چاہئیے تاکہ عوامی بہبود کو تقویت حاصل ہوسکے۔اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر میڈیا سینٹر نے محکمہ کے کام کاج کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور ان اقدامات کا ذکر کیا جو محکمہ میں مختلف سطحو ں پر بہتری لانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے پرنسپل سیکرٹری کو میڈیا سینٹر کے کام کاج اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے علاوہ مرکزی وزراء کے حالیہ دوروں اور جموںوکشمیر میں یوم جمہوریہ تقریبات کے دوران محکمہ کے رول کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے مالی سال کے دوران 19کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے اور ستمبر 2019ء تک 16کروڑ روپے واگزار کئے گئے۔میٹنگ بتایا گیا کہ اکتوبر اور نومبر مہینوں کے واجبات کلیئر کرنے کے لئے 6کروڑ روپے درکا ر ہے۔کشمیر ڈویژن دفتر کے لئے مستقل عمارت کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا جس کے لئے پرنسپل سیکرٹری نے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔میٹنگ کے دوران کئی دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا جن میں مختلف سطحوں پر افرادی قوت کی قلت ، کنٹریکچول اور نیڈ بیسڈ عملے کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانا، محکمہ میں سامان کی کمی اور ڈی پی سی کا انعقاد شامل ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ میٹنگ میں اجاگر کئے گئے معاملات پر تیز تر بنیادوں پرو غور کیا جائے گا۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے میڈیا سینٹر کا بھی معائینہ کیا اور میڈیا کمپلیکس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت اور سہولیات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا