چین میں کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 492 ہوگئیں

0
0

لازوال ڈیسک

بیجنگ / ٹوکیو / نئی دہلی؍؍ چین میں خطرناک شکل اختیار کر چکاکورونا وائرس سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ۔نئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر افراد کی ہلاکت کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ چین حکومت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے اب تک 492 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ جاپان میں ایک کروز جہاز پر سوار قریب 10 لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ادھر، کوروناوائرس بھارت میں بھی پاؤں پھیلا رہا ہے۔ راجستھان کے جے پور میں پرکورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشہ میں تین لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے چین ووہان میں بدھ کو ایک اور اسپتال تیار کر سکتا ہے۔ یہ اسپتال 1300 بستروں والا ہوگا۔ اس سے پہلے چین ریکارڈ نو دنوں میں 1000 بستر والا ایک اسپتال شروع کر چکا ہے۔ اب تک 24,324 سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں.اس درمیان جاپان میں ایک کروز جہاز پر سوار قریب 10 لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔یہ جہاز ہانگ کانگ سے جاپان کے یوکوہاما پہنچا۔جاپان کے وزیر صحت کاسونوبو نے بتایا کہ متاثرہ لوگوں کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔ جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری نے بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ نہ ہو اس کے لئے احتیاط برتتے ہوئے کروز جہاز پر سوار تمام 2700 لوگوں کو الگ رکھا گیا ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹوںکے مطابق چین میں مزید 3887 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار 324 ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا