بڈگام میں ماحولیاتی تحفظ

0
0

ترقیاتی کمشنر کا معقول انتظامات کرنے پر زور
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍شیخ العالمؒ ہال بڈگام میں آج سوچھتا ایکشن پلان کے تحت پانی اور ہوا کی کثافت پر قابو پانے کے لئے ایک روزہ جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس دوران ماہرین اور ریسورس پرسنز نے ماحولیات کے بچائو کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔پروگرام کا انعقاد جے اینڈ کے پولیوشن کنٹرول بورڈ بڈگام نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کیاتھا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوںنے پانی اور ماحولیات کو کثافت سے پاک رکھنے کے لئے کئے جانے والے کئی اقدامات کو اجاگر کیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لئے سائینسی طریقہ کار اختیار کرنے پر زوردیا۔انہوں نے بی ڈی اوز اورای اوز کو ہدایت دی کہ وہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹوں کے قیام کے لئے لینڈ فِل سائٹوں کی نشاندہی کریں تاکہ کوڑا کرکٹ کو مناسب سے ٹھکانے لگایا جاسکے۔اس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر جے اینڈ کے پی ایس بی،ڈی ایف او ،اے آر ٹی او اوردیگر متعلقہ آفیسران نے بھی خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا