اننت ناگ میں کیمپوٹرائزڈ اندراج نظام کی تشکیل

0
0

ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ میں جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج محکمہ مال اور تعمیراتی عامہ کے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں کیمپوٹرائزڈ اندراج نظام کی تشکیل کے عمل کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران محکمہ مال کی طرف سے لینڈ ریکارڈ کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اے سی آر اورضلع کے چاروں ایس ڈی ایمز کو اس مقصد کے لئے سب رجسٹراروں کے طور منتخب کیا گیا جس دوران وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائی گے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ایس ڈی ایمز کے دفاتر کے تجدید ی کام محکمہ تعمیراتی عامہ کے ذریعے عمل میںلائے جائیں گے جس کے لئے لازمی رقومات ایس ڈی ایم دفترمیں دستیاب رکھے گئے ہیں ۔اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر نے بتایا کہ سب رجسٹرار دفاتر کی تعمیر کے لئے عنقریب ٹینڈر اجرأ کئے جائیں گے۔ترقیاتی کمشنرنے کاموں کی مقررہ وقت میںتکمیل کے لئے تمام آفیسرا ن کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا