ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے آری پل ترال میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک

پلوامہ؍؍ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج آری پل ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔جس دوران انہوںنے لوگوں کے مسائل کے بارے میں موقعہ پرہی جانکاری حاصل کی۔عوامی دربار میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بجلی اورپانی کی بلا خلل سپلائی ،بہتر طبی وتعلیمی سہولیات ،سڑک رابطوں کے علاوہ ،پی ایچ سی میں مناسب طبی عملے کی تعیناتی پر زوردیا۔آری پل کے وفد نے کھیل کے میدان ،بجلی ریسوینگ سٹیشن اورسڑکوں پر میکڈم بچھانے کی مانگ کی ۔جب کہ گترو ،لُر گام اور نارستان کے لوگوں نے مڈل سکول کا درجہ بڑھانے کے علاوہ بالن کی دستیابی اور بجلی کی سپلائی میںمعقولیت لانے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے مسائل بغور سُنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ اُن کے جائزہ مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادو ں پر اقدامات کرے گی ۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے بی بی بی پی سکیم کے تحت نوزائد بچیوں کی مائوں میں بے بی کٹِس تقسیم کئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا