محکمہ سیاحت نے او ٹی ایم ممبئی میں شرکت کے دوران سیاحت سیکٹرکو فروغ دینے کی مہم جاری رکھی

0
0

لگ بھگ 100جے کے ٹریول کمپنیوں ،ہوٹیلئیروں اور ہاوس بوٹ مالکان نے مارکیٹنگ میں شرکت کی
ممبئی؍؍سیاحتی سیکٹر کو مزید فروغ دینے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے جے اینڈ کے محکمہ سیاحت نے آج ممبئی میں منعقدہ سہ روزہ آوٹ بائونڈ ٹریول مارٹ ( او ٹی ایم ) میں شرکت کی۔جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 100کمپنیوں نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اس موقعہ پر اپنے مصنوعات کی نمائش کی۔محکمہ نے ٹریول کمپنیوں ، ہوٹیلیئروں اور ہاوس بوٹ مالکان کے لئے مفت جگہ فراہم کی جنہوں نے اپنی خریداروں کے ساتھ بی ٹو بی اور بی ٹو سی میٹنگوں کا اہتمام کیا او رٹریول کمپنیوں اور ہوٹیلیئروں نے بھی جموںوکشمیر سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے اپنے علحٰیدہ سٹال قائم کئے تھے۔ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی ،ڈپٹی سیکرٹری سیاحت وسیم راجا نے بھی سہ روزہ شو میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے مختلف ریاستوں اور بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سیاحتی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔او۔ ٹی۔ ایم ایشیا ایک بڑا ٹریول شو ہے جس میں ٹریول ایجنٹوں ، ٹور آپریٹروں ، ہوٹیلیئر وں و دیگر متعلقین کے لئے پلیٹ فارم کیا جاتا ہے۔ہزاروں سیاح جن میں ملک و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے نے اِس شو میں حصہ لیا۔ناظم سیاحت کشمیر نے اس موقعہ پر کہا کہ شو کے پہلے دِن بڑی تعداد میں سیاحوں نے شو میں شرکت کی اور جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والی سیاحتی مصنوعات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔محکمہ سیاحت نے اِس موقعہ پر جموںوکشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر مبنی شارٹ فلموں کی نمائش کی۔اس سے قبل محکمہ نے احمد آباد، ناگپور ، چنئی اور اشیاء کے دیگر بڑے شوز میں بھی حصہ لیا۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت نے ایسو سی ایشن آف ٹور آپریٹرس اور پہلگام ہوٹل اور ریستوران اونرس ایسو سی ایشن کی سالانہ ڈائریکٹری اور ٹریول گائیڈ کا اجرا ٔکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا