فاروق خان نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو تھیم پر مبنی ڈائری کا اجرا ٔکیا

0
0

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ منعقد ہ ایک تقریب کے دوران سٹیٹ ریسورس سینٹر فار وومن ڈیولپمنٹ ( ایس آر سی ڈبلیو ڈی ) کی طرف سے تیار کی گئی بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو تھیم پر مبنی ڈائری کا اجرا ٔکیا۔اس ڈائر ی کو سٹیٹ مشن ڈائریکٹر ایس آر سی ڈبلیو ڈی رفعت عارف اور دیگر اَفسروں کی موجودگی میں جاری کیا گیا ۔ اِس ڈائری کا اجرا ٔ نیشنل گرل چائیلڈ ہفتے منانے کے سلسلے میں کیا گیا تاکہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کی تشہیر ہو۔اِس موقعہ پر فاروق خان نے ایس آر سی ڈبلیوڈی کی طرف سے ڈائری تیار کرنے کے لئے ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس عمل سے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم عام لوگوں تک مقبول بنائی جاسکتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سکیم کی بدولت خواتین کو بااِختیار بنانے اور اُنہیں سماج میں ایک بلند وقار دِلانے میں مدد ملے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا