جموں وکشمیر نے 65ویں نیشنل سکول گیمز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

0
0

سکیوئے مارشل آرٹ جموں یونیورسٹی میں اِختتام پذیر
جموںوکشمیر نے ملکی سطح پر کھیل کے میدان میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ پروفیسر دھر
حکومت جموںوکشمیر میں کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو فرو غ دینے کی وعدہ بند ۔ ڈی جی سپورٹس
جموں؍؍جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں کھیل کود کے میدان ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ان باتوں کا اِظہار یونیورسٹی آف جموں وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر نے جموںیونیورسٹی کے جمنانزائم ہال میں منعقدہ سکیوئے مارشل آرٹ کی اِختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ ایونٹ 65 ویں نیشنل سکول گیمز کے تحت منعقد کیا گیا جس میں 14برس اور 17برس سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ جموںوکشمیر نے سب سے زیادہ تمغے حاصل کئے ۔اِس طرح سے جموںوکشمیر نے 37 تمغے جن میں سے 6سونے کے شامل ہیں۔اسی طرح مہاراشٹریہ اور دلی نے بالترتیب 26اور 16تمغے حاصل کئے اور دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروفیسر دھر نے اِس ایونٹ حصہ لینے والے شرکأ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور آپسی ثقافت و تمدن کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ملک کے مایہ ٔ ناز کھلاڑیوں جنہوں نے سکیوئے مارشل آرٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا اِظہار کیا کے بارے میں وائس چانسلر نے سکیوئے مارشل آرٹ میں پریذیڈنٹ ایوارڈی مہاراشٹر یہ کی انجل دیو کلی کا ذکر کیا۔ اس سے قبل ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمان نے اپنے استقبالیہ خطبے میں سال 2019-20ء کے دوران محکمہ کی حصولیابیوں کی تفاصیل پیش کیں۔دیگر معزز مہمانوں میں ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف جموں پروفیسر دائود اقبال ،ایس سپورٹس رنجیت کالرا ، ایڈمنسٹریٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا