ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍انڈین آرمی جہاں اپنی طرف ہر اس کوشیش میں کوشاں نظر اتی ہے کہ قوم کا سرمایا جو ہمارا نوجوان ہے وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے اپ کو کھیل کود میں بھی مصرف رکھے۔ اس کے لیے 4آر آر کے کرنل ڈی ڈی پانڈے نے جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس میں جدید ترین جم خانہ قائم کیا جس سے اب کیمپس کے طلبہ کو ایک تو پیسے کی بچت ہو گی کیونکہ اب ان کو اپنی صحت کو فٹ رکھنے کے لیے نہ ہی باہر جانا ہے اور نہ ہی ادائیگی کرناہے اب پڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے کیمپس میں ہی جم بھی کرسکتے ہیں اور اپنے اپ کو فٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔نمایندوں سے بات کرتے ہوے کیمپس کے طلبہ نے کرنل ڈی ڈی پانڈے کا شکریہ ادا کیا اور انڈین آرمی کے جذبے کی سرہانا کی جس کے تحت آرمی ہمیشہ نوجوانوں کے فلاحی کے کاموں میں پیش پیش رہتی ہے پھر وہ کیمپس میں سنگم فیٹول کروانا ہو یا غریب عوام کے لیے میڈیکل کیمپ لگوانا ہو یا بھدرواہ میں کرکٹ ٹورنمنٹ کروانا ہو ہمیشہ عوام نے 4RR کے کرنل ڈی ڈی پانڈے کو بھدرواہ کی عوام کے ساتھ پایا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار سماجی کارکن محبوب نصیر پڈر نے نامہ نگاروں سے کہا۔