عمرارشدملک
راجوری: باغبانی کی ٹیکنالوجی کے بارے میں کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور باغبانی کے شعبے میں انقلابی ترقی لانے کے لئے محکمہ ہارٹیکلچر راجوری نے سندربنی میں میگا کسان میلہ کم فعوٹ شو کا انعقاد کیا۔میلہ کم فروٹ شو کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے کیا جبکہ اس موقع ایڈیشنل ڈی سی سندربنی ونود کمار، ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ گرداری لال، چیف ہارٹیکلچر آفیسر راجوری مدن لال ٹاک، چیف ایگریکلچر راجوری جنک راج اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے 509 سے زائد کسانوں نے اس میلہ میں شرکت کی۔ بی ڈی سی چیئرمین سندربنی ارون کمار شرما، بی ڈی سی چیئرمین سینٹ بال کرشن شرما، بی ڈی سی چیئرمین لمبیڑی وکاس شرما اور مختلف بلاکوں کے سرپنچوں اور پنچوں نے بھی خاص طور پر شرکت کی۔ محکمہ ہارٹیکلچر کے راجوری میں دو بڑے پروجیکٹ ہیں کوٹچروال میں اخروٹ اور ڈونگی میں پیکانٹ۔ محکمہ ہارٹیکلچر راجوری کے زیر اہتمام فروٹ شو کے ذریعہ کسانوں میں پھل کی فصل کو بڑھانے کے لئے جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جیسے مونگ، میٹھا چونا، اخروٹ، آم، موسامی، اورنج، پپیتا، گووا وغیرہ پھیلانے کے بارے میں مفصل معلومات دی اور پھلوں کی بیماریوں کی وجوہات اور ان بیماریوں سے بچنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں جیسے زراعت، پشو پالن، ہینڈلوم، بھیڑ پالن، دستکاری اور دیگر مرکزی اور ریاستی کی مختلف اسکیموں سے متعلق معلومات کے لئے اسٹال لگائے گے تاکہ عام لوگوں کو معلومات حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر کامیاب کاشتکاروں نے عوام کے ساتھ اپنے قیمتی تجربات بھی شیئر کیے فارم پر چلنے والے فیملی کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے ان طریقوں پر روشنی ڈالی اور انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا جس میں جدید زرعی مشینری کے استعمال، اعلیٰ قسم کے بیج، ڈراپ شامل ہیں۔ اس دوران ایڈیشنل ڈی سی سندر بنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والے اس، قسم کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائے۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے بھی کسانوں کو بڑھ چڑھ کر محنت کرنے اور باغبانی سے فاہدہ اْٹھانے کی اپیل کی اور کہا کہ محکمہ ہر ضرورت مند کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے میلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان میلوں کھ انعقاد کا بنیادی مقصد کاشتکاروں میں مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی ایک قسم کی صنعت ہے جس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس ضلع میں کسانوں کی آمدنی پیدا کرنے میں زبردست صلاحیت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے باغبانی اور زرعی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینے اور جدید نظریات کو شامل کرنے اور فصلوں اور پھلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید تیکنیکوں کے استعمال کی تاکید کی۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً نئی فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں خود کو اب ڈیٹ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کا واحد مقصد ہے کہ عام لوگوں کو ان کی بھلائی کے کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اطلاعات کے بارے میں آگاہی دی جائے۔اس، موقع پر کامیاب کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں لمحات تقسیم کئے گئے۔