لازوال ڈیسک
گونا؍؍راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے معاشرے میں تبدیلی لانا از حد ضروری ہے ۔مسٹر بھاگوت نے یہاں سہ روزہ ‘یو اسنکلپ کیمپ’میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو ہمیں اس کے لیے جدو جہد کرنا ہوتی ہے ۔ اسی طرح ملک میں تبدیلی لانے کے لیے سماج میں تبدیلی لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بغیر کچھ کیے حاصل کرنے کی عوام کی غلط عادت بن گئی ہے ۔ یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ ہر کسی کو سماج اور ملک میں تبدیلی لانے کے لیے اپنا اپنا رول ادا کرنا چاہیے ۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ آج ہر شخص سامنے آکر رہنما بننے کی کوشش کرتا ہے ، یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ کچھ لوگ کبھی سامنے نہیں آتے لیکن وہ بنیاد میں پتھر کا کام کرتے ہوئے ملک کے مفاد میں اپنی زندگی لگا دیتے ہیں۔ ان کا نام بھی کوئی نہیں جانتا لیکن ان کی کوششوں کی وجہ سے ملک کا نام اور شہرت بڑھ رہی ہے ۔آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ آج ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔ ہماری شخصیت بھی انہی کی طرح ہونا چاہیے ۔ آج ملک کو رہنما کی نہیں ہیرو کی ضرورت ہے ۔ سہ روزہ پروگرام میں تقریباً 16 اضلاع کے نوجوان اور دیگر سویم سیوک شرکت کر رہے ہیں۔