صنعت کاروں نے بجٹ کا خیر مقدم کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍صنعت کاروں نے مالی سال 21۔2020 کے عام بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے بازار میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور عوام کی امیدیں پوری ہونے کے علاوہ معیشت کو رفتار ملے گا۔ انڈین فیڈریشن اور انڈسٹری اینڈ کامرس (فکی) کی چیئرمین سنگیتا ریڈی نے کہا ہے کہ بجٹ 2020 سے ہندوستان بااختیار ہوگا اور صنعتوں کو استحکام ملے گا۔ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مالی سال 21۔2020 کے عام بجٹ میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے موجودہ چیلنجوں کا پورا دھیان رکھا ہے ۔حکومت کی کوشش قابل تعریف ہے اور ہندوستانی معیشت کو مضبوطی دینے کے کئی طریقوں کا اعلان کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کے ہاتھ میں زیادہ سے زیادہ روپے دینے کا نظم کرنا چاہئے جس سے اس کی خریدنے کی اہلیت میں اضافہ ہوگااور طلب سے صنعتی پیداوار کو رفتار ملے گی۔پی ایچ ڈی چیمرس آف کامرس کے صدر ڈی کے اگروال نے کہا ہے کہ یہ بجٹ آمدنی اور خریداری کی اہلیت میں اضافہ کرنے والا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ ایک شاندار بجٹ ہے جس میں سماج کے سبھی زمروں کا دھیان رکھا گیا ہے ۔ کسانوں کی آمدنی سال 2022 تک دوگنی کرنے کے لئے زراعت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ا س سے ملک میں زبردست طلب پیدا ہوگی اور صنعتی پیداوار کو مضبوطی ملے گی۔ ذاتی آمدنی کے سلیب میں تبدیلی سے عام آدمی کے ہاتھوں میں زیادہ پیسہ ہوگا اور طلب میں اضافہ ہوگا۔ہندوستانی صنعتی تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل چندرجیت بنرجی نے عام بجٹ سے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں میں مثبت پیغام جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کمپنی قانون کے جائزہ کے اعلان سے صنعتی دنیا میں یقین پیدا ہوگی۔ ‘تنازعہ سے یقین’ منصوبہ سے تنازعات کو حل کیاجائے گا اور صنعتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا