دہیا آئی سی سی میں چیف کمرشیل افسر مقرر

0
0

دبئی، 31 جنوری (یو این آئی ) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو میڈیا ایکسپرٹ انوراگ دہیا کو اپنا چیف کمرشیل افسر مقرر کیا ہے ۔دہیا کو میڈیا کی صنعت میں دو دہائی سے بھی زیادہ وقت کا تجربہ ہے ۔ وہ ایشیا کے معروف ٹیلي کمیونیکیشن گروپ سنگٹیل میں کنٹٹ اور میڈیا سیلز کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ دہیا مارچ میں دبئی کے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں چیف کمرشیل افسر کا چارج سنبھالیں گے ۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے پہلے دہیا نے فاکس انٹرنیشنل چینلز (اس سے قبل اسٹار اسپورٹس) میں حکمت عملی اور کاروبار کی ترقی کے سینئر نائب صدر کے طور پر 14 سال تک کام کیا تھا۔انہوں نے ہندستان کے پہلے بین الاقوامی کرکٹ چینل اسٹار کرکٹ کو شروع کیا تھا اور ا سٹار اسپورٹس کے نئے چینل شروع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔آئی سی سی کے سی ای او مانو ساہنی نے کہاکہ میں آئی سی سی میں انوراگ دہیا کا چیف کمرشیل افسر کے طور پر تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش ہوں۔ انہیں کاروبار، مواد اور میڈیا میں گہرا تجربہ ہے جو ہمارے طویل مدتی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اہم ہے ۔
دہیا نے کہاکہ آئی سی سی سے جڑنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ دہیا نے کولکاتا کے انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ سے ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے ) کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے چنڈی گڑھ کے پنجاب انجینئرنگ کالج سے کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں گریجویشن کی ہے ۔یو این آئی

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا