خبر کا اثر

0
0

:دریجہ پنچایت کے نیرو نالا پر انتظامیہ نے دیا پل تعمیر کرنے کا حکم
علاقہ کے لوگوں نے کیا ’لازوال ‘ٹیم کا شکریہ ادا
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ سے دو کلو میٹر کی دوری پر دریجہ گاوں پڑتا ہے اور وہاں کے لوگوں کی پچھلے تین سالوں سے یہ مانگ تھی کہ گائوں کو بھدرواہ شہر سے جوڑنے والی سڑک کے درمیان نیرو نالا پڑتا ہے جو بھدرواہ کے بڑے دریاوں میں شمار ہوتا ہے ۔اس پر پل نہ ہونے کی وجہ سے گاوں دریجہ کے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا تھا ۔خاص کر برسات کے دنوں میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں اور اسکول جاتے بچوں کو اس نالے کو پار کرنا پڑتا تھا اور ان حالات میں اس نیرو دریا کو پار کرنا بچوں اور بزرگوں کیلئے تو مشکل تھا ہی اوپر سے اگر ایسے میں بیمار ہوجاتا تو اس کو بھدرواہ لانے میں کافی مشکلات تھی جب اس بات کا ٹیم لازوال کو گاوں کے لوگوں کے ذریعہ علم ہوا تو لازوال نے اپنے اخبار میں اس خبر کو چھپا اور متعلقہ محکموں سے بھی رجوع کیا اور اس سٹوری کو تین چار بار لازوال میں چھپاتے رہیے اور انتظامیہ نے اخر کار اس پل کو تعمیر کرنے کا حکم صادر کیا اس کے بعد دریجہ کے لوگوں نے اخبار کے مدیر اعل اور ٹیم لازوال کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ لازوال حقیقی معنوں میں زمین سے جڑے لوگوں کی ترجمانی کرتا ہے خدا اخبار کو ہمیشہ اسی طرح غریب عوام کی اواز کو اگے لے جانے کی قوت بخشے اور لازوال اور ترقی کرتا رہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا