محکمہ سماجی بہبود عوامی بہبود کے بجائے انہیں پریشان کرنے میں مشغول

0
0

سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم کے نام پر عوام کے ساتھ ہو رہا ہے مذاق
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع پونچھ میں پردھان منتری کی طرف سے چلائی جا رہی سکیم (سماس) سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم جس کے تحت ریاست جموں و کشمیر کی غریب بچیوں کی شادیوں کی لیے حکومت کی جانب سے 40000 کی مالی معاونت کی جاتی ہے کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پیسے دینے کے بجائے تذلیل کار بنایا جا رہا ہے آج لورن پونچھ کی رہنے والی ایک نوجوان بچی نے بتایا کہ انہیں محکمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم کے تحت شادی کے لیے مالی معاونت کی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنے متعلقہ بینک میں پیسے لینے کے لیے پہنچے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ محکمہ نے ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال کر واپس کر لیے ہیں اور اب دوبارہ محکمہ سے رابطہ کریں متعلقہ دوشیزہ کا کہنا ہے کہ وہ جب دوبارہ دفتر آئی تو دفتر سے انہیں بینک جانے کی بات کی گئی متعلقہ دوشیزہ نے کہا کہ اب وہ بے حد پریشان ہو چکی ہیں کہ آخر جائیں تو جائیں کہاں اگر محکمہ نے معاونت نہیں کرنی ہے تو کم از کم فضول میں ہماری وقت ضایع نہ کروائیں انہوں نے کہا کہ جب وہ بینک میں جاتے ہیں تو وہاں پر کلرکوں کے رعب سے بھی انہیں اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے متعلقہ آفیسر سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کا فون مسلسل نیٹورک کوریج سے باہر آتا رہا جب بینک ملازمین سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں محکمہ کی طرف سے ایک خط کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جب تک نئی ہدایات جاری نہ کریں تب تک کسی بھی شخص کو میرج اسسٹنس سکیم کے پیسے ریلیز نہ کریں۔ اب لمحہ فکریہ کے ساتھ ساتھ یہ محکمہ کی طرف سے حکومت کے منہ پر مارا گیا قرارا تمانچہ بھی ہے کہ محکمہ کس طرح سے سکیم کی دھجیاں اڑا کر غریب عوام کے ساتھ مذاح کر رہا ہے اب کون ذمہ دار ہے ان غریب خواتین کی تذلیل کے لیے جو انہیں بینک و دفتر کے چکر کاٹنے کے دوران برداشت کرنی پڑی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا