بس آٹورکشہ کی ٹکر میں مرنے والوں کی تعداد 26ہوئی

0
0

ناسک؍؍مہاراشٹر میں ضلع ناسک کے دیولا تحصیل میں میشی پھاٹا کے نزدیک کل بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر ہوئی جس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر آج 26ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بس اور ایک آٹورکشہ کی کل مالے گاؤں -دیولا راستے پر میشی گاؤں میں ٹکر ہونے سے دونوں گاڑی کنویں میں گر گئی تھی جس میں 20لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور اسپتال میں داخل چھ لوگوں کی آج موت ہوگئی۔دونوں ہی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی موت ہوگئی۔اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہوئے تھے ،جنہیں دیولا،امرانے اور مالے گاؤں کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔مالے گاؤں کے ایک کنبے کے آٹھ لوگ جو آٹورکشہ سے جارہے تھے ،اس حادثے میں ان کی موت ہوگئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا