70واں یوم جمہوریہ کے موقع پر تحصیل ہیڈکواٹر منڈی پر تحصیلدار منڈی نے کی پرچم کشائی

0
0

سرکاری ونجی اسکولوں کے طلباء نے کیا رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش
ریاض ملک

منڈی ؍؍ملک بھر میں 70واں یوم جمہوریہ بڑے جوش خروش کے ساتھ منایاگیا- تحصیل ہیڈکواٹر منڈی میں بھی کڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود یوم جمہوریہ بڑے تزک واہتشام کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا گیاتھا- جہاں تحصیلدار منڈی جاوید اقبال نے پرچم کشائی کی اور پریڈ پر سلامی لی – پرچم کشائی کے بعد تحصیلدار منڈی نے اپنے خطاب میں تمام آفیسران ملازمین محکمہ تعلیم سے وابسطہ افراد جموں وکشمیر پولیس اور انڈین آرمی کے ساتھ ساتھ منڈی کی صحافی برادری کو اس پْر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ اج قوم 71واں یوم جمہوریہ منانے جارہاہے- 26 جنوری 1950 کو ہمارے ملک کا آئین نافذ ہواتھا- اور ہماراملک ہندوستان مکمل طورجمہوری ملک بن گیاتھا-اس لئے اس دن کو ہرسال یوم جمہوریہ کے طور منایاجاتاہے-ملک کا آئین ملک کے ہر شہری کو برابری کا شہری مانتاہے- اج ہمارے ملک کا شمار دنیاکے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں ہوتاہے-ہمارے ملک میں بہت ساری فلاحی اسکیمیں چلائی جارہے ہیں – جو کہ غریب طبقہ کی لئے فائیدہ مند ثابت ہورہی ہیں – جننی سرکشایوجنا پردھان منتری سرکشابھیمایوجنا اٹل پنشن یوجنا ایم نریگا- ایوشمان بھارت پردھان منتری اجلایوجنا پردھان منتری جیون جوتی یوجنا بیٹی پڑھاوبیٹی بچاو متھرہ یوجنا وغیرہ کئی ایسی اسکیمیں ہیں جو لوگوں کی فلاح بہبود کے لئے چلائی جارہی ہیں- انہوں نے تمام اسکولوں کے زمہ دارن افیسران بیوپارمنڈل طلبائ وطالبات کا کو مبارک باد دیتے ہوے ان کا شکریہ اداکیا اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلبائ وطالبات نے رنگارنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے – آخر میں انعامات کی تقسیم کاری کے بعد اول دوم اور سوم پوزیشن پانے والے اسکولوں کے طلبائ کو بھی ایوارڈ سے نواز گیا – پروگرام کی نظامت ماسٹر اکبر علی بانڈے کررہیتھے-

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا