ہندوستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر قسم کے پھول ہیں :طیب خان
ریاض ملک
منڈی؍؍سارے جہاں سے اچھاہندوستاں ہماراہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا ؛سرزمین لورن میں 71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب بڑے قومی جوش وجزبے کا ساتھ منائی گئی – برف اور ٹھنڈ کے بیچ بھی بڑی تعداد میں عوام معززین اور طلباء نے شرکت کی ۔اس موقع پر نائیب تحصیلدار لورن محمد طیب خان نے پریڈ پر سلامی لی اور جھنڈالہرایاان کے ہمراہ ایس ایچ او لورن بشیر کوہلی ،نڈین آرمی آفیسروائس پرنسپل محمد اسلم ملک ودیگر سکول عملہ شانہ بشانہ موجود رہا۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار لورن محمد طیب خان نے تمام لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا اس دن ہمارے ملک میں جمہوری نظام کا قیام عمل میں آیا جو اج تک تمام اہل وطن بڑے جوش وجذبے سے مناتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ تعلیم سے وابسطہ سرپنچ حضرات پولیس اور انڈین آرمی کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا یہ ایک قومی جذبہ ہے جو سخت ٹھنڈ اور برف کے بیچ بھی اس تقریب میں لانے پر مجبور کرتاہے۔ انہوں سکول کے وائس پرنسپل محمد اسلم ملک کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے اور بچوں کو کلچر پروگرام کے لئے تیار کیے جانے پر انتھک محنت کی ۔اس موقع پر سرپنچ حلقہ بشیر کامران نے بھی اپنے خطاب میں تمام حاضرین نائب تحصیلدار لورن وائس پرنسپل محمد اسلم ملک ایس ایچ اور لورن بشیر احمد کوہلی انڈین آرمی کے آفیسر و بہادر سپاہیوں جموں وکشمیر کے پولیس جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ان کی وجہ سے ہمارے ملک کی آن وشان باقی ہے۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کی نشہ خوری تمباکو نوشی سیگرٹ نوشی سے پرہیز کریں جو صحت کے لئے مظہر تو ہے ہی لیکن سماج میں بھی اس کا بہت برا پیغام جاتاہے۔اس موقع پر شرکاء اور طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے پروگرام کی نظامت ماسٹر شکیل احمد کررہے تھے ۔ جنہوں نے بہترین انداز میں پروگرام کو چلایاجس پر انہیں بھی انعام سے نوازا گیا۔