ہائیر سکینڈری سکول لورن میں زیر تعلیم فردوس احمد نمایاں نمبرات سے کامیاب

0
0

کئی سماجی شخصیات نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے طلاب کو مبارک باد پیش کی
ریاض ملک

منڈی ؍؍ سال 2019/20 کے جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے دسویں جماعت کے امتحانات میں ہائی سیکنڈری سکول لورن میں زیر تعلیم فردوس احمد ولد شہناز احمد ملک ساکنہ لورن نے میٹرک میں 500 نمبرات میں سے 417 نمبر لیے ہیں جبکہ بورڈ آف سکول ایجوکشن متحانات میں بارویں جماعت کے نتائیج میں امتیاز احمد ولد گلزار احمد نے 500 میں سے 419 نمبر حاصل کئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے لورن کے کئی سماجی وسیاسی شخصیات نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے عملہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول کا ساراعملہ بہت ہی محنت اور لگن سے بچوں کو تعلیم دینے میں مصرف عمل ہے- جبکہ اس سال بہت سارے حالات چھٹیاں وغیرہ کے باوجود لورن جیسے ایک بچے کو اتنے نمبرات لیکر نمایاں کامیابی حاصل کر بہت بڑی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں نہ ہی مکمل بجلی نہ دوسری سہولیات پھر بھی ایک طالب علم اتنے نمبرلے لیتاہے تو اگر حالات ہوتے تو یقیناً ایسے بچے 100 فیصدی نمبرات حاصل کرتے ۔ انہوں بالخصوص وائس پرنسپل محمد اسلم ملک کا شکریہ اداکیا جن کی کاوشوں اور محنتوں سے ان بچوں نے اتنے نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین اور استاتذہ کے ساتھ ساتھ پورے علاقع کا نام روشن کیا ہے جس کو لیکر سرپنچ حلقہ لورن بشیر کامران نے تمام پاس ہوئے بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اساتذہ بالخصوص وائس پرنسپل محمد اسلم ملک کا شکریہ اداکیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا