لازوال ڈیسک
جموں؍؍ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوگیش چندر مودی نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل نے جموںوکشمیر میں سلامتی کے مختلف معاملات کے تعلق سے قومی تحقیقاتی ایجنسی کی کارکردگی اور رول کے بارے میں بتایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے او رسیکورٹی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام محاذوں پر نگرانی اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔