منڈی ہیڈکوارٹر سرپنچ کے دفتر میں سیول سوسائٹی کی ہنگامی میٹنگ

0
0

یوم جمہوریہ کی انتظامی میٹنگوں میں نظرانداز کئے جانے پر سرپنچ آگ بگولہ
ریاض ملک

منڈی ؍؍ منڈی کی سیول سوسائیٹی نے یوم جمہوریہ کے قومی تہوار کی میٹنگوں میں مدعو نہ کئے جانے پر ایک ہنگامی احتجاجی میٹنگ کا اہتمام کیا سرپنچ منڈی مبشر بانڈے نے میٹنگ کی صدارت کی ہے- اس میں سیول سوسائیٹی منڈی کے چیر مین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی امیرالدین گریستو عبدالحق محمد اکرم لون کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی – اس موقع پر ریٹائیرڈ لیکچرر امیرالدین گریستو نے کہا کہ قریب 60 سالوں کے بعد منڈی میں اسطرح کا واقع پیش آیاہے جب تحصیل انتظامیہ کی جانب سے منڈی کے معززین اور سیول سوسائیٹی کو نظرانداز کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا یوم جمہوریہ ہماراقومی تہوار ہے- ہم یوم جمہوریہ کی مخالفت نہیں کرتے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ کے اس طرح کے اقدام بالخصوص تحصیلدار منڈی کی جانب سے پہلی بار ایسا قدم اٹھاناقابل مذمت ہے۔ ان کے علاوہ سیول سوسائیٹی کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی نے کہا گزشتہ کئی سالوں سے ہم عوام منڈی یوم جمہوریہ اور یوم آذادی بڑے جوش وجذبے سے مناتے آے ہیں اور آئیندہ بھی مناتے رہیں گے لیکن اس سال تحصیلدار منڈی نے یہاں کے معززین اور سیول سوسائیٹی نے جس طرح نظر انداز کیا ہے- ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے نے تحصیلدار دار منڈی سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کل جب تحصیلدار منڈی کے پاس میں گیا اور یوم جمہوریہ کے حوالے سے پوچھاتو انہوں نے سخت لہجے میں باہر نکل جانے کو کہا اور نازیبہ الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحصیلدار منڈی کے ان الفاظ کی مذمت کرتے ہوے لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ اس معاملہ کی انکوائیری کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیلدار منڈی کا تبادلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی سرپنچ منڈی کریگا- اگر ایسانہ کیا گیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا-انہوں نے کہا کہ ایک سرپنچ کے ساتھ اس طرح کا سلوک کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا