فرید ملک پونچھ میں مرکزی وزیرسے ملاقی
ریاض ملک
منڈی؍؍پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید ملک اپنی معذوری کے باعث عوامی خدمات میں برسر پیکار ہیں ۔عوامی مشکلات اور مسائیل کو لیکر ڈاک بنگلو پونچھ میں مرکزی وزیر فگن سنگھ کلوستا سے ملاقات کرکے مختلف مسائل پر تفصیل سے منڈی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ریاست کا درجہ بحال کرنے زمینوں کے آئینی تحفظ کو برقرار رکھنے ملازمتوں میں جموں وکشمیر کے اندر کسی بھی باہر والے کو ملازمت کی مخالفت ساکشر بھارت میشن ایمپلائیز کی مستقلی دیہی نوجوانوں کو نوکریوں میں خصوصی بھرتیاں اڑائی ملکاں میں سڑک اور سب سنٹر کی منظوری زیر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ اڑائی سڑک کے لئے فنڈس کی واگزاری منڈی پل کی تعمیر منڈی ہسپتال میں ڈکٹروں کی قلت اور سب ضلع ہسپتال منڈی میں سرینگر ودوسرے شہروں کے ہسپتالوں کی طرح گرمائیش کے لئے ہیٹر نظام دیے جانے کے علاوہ معذوروں کے مسائیل کو لیکر تفصیل سے بات کی گئی ۔ان کے ہمراہ سرپنچ حلقہ اڑائی محمد اسلم ملک وروشن دین ملک بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے موصوف کو کہا کہ میں خود معذورہوں اور معذورین کے مسائیل کا مجھے درد ہے ان کی باتوں کو سننے کے بعد وزیر موصوف نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا تمام مسائیل کو حل کیا جاے گا۔ یہی ہماری حکومت کا مقصد ہے اور اج جوبھی عوامی مسائل یہاں سے نوٹ کئے جائیں گے وہ مرحلہ وار پورے کئے جائیں گے ۔