ہائی اسکول ڈونوگام سے کوئی بھی طالب علم پاس نہیں ہوا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورئمنٹ ہائی اسکول ڈونوگام سے کوئی بھی طالب علم دسویں جماعت میں کامیاب نہیں ہوا۔آج جب کہ لوگ اپنے بچوں کی اوست دیکھتے ہیں کہ کتنے فی صد ہے۔ڈنوگام کے بچے پاس مارکس کو ترستے رہ گئے۔یہ تمام غریب بچے ہیں ان سب کے والدین مزدوری کرتے ہیں۔پچھلے سال اس اسکول کے نتائج پورے کمپلیکس میں قابل تعریف رہے تھے جس کی اصل وجہ رمسا استاتذہ تھی پانچویں اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تعلیمی گر سے آشنا تھے جنہوں نے بہتر طریقے سے بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کیا تھا غریب لوگ اور بچے سب خوش لیکن اس سال ابتدا میں ممکنہ وقت اپنے اختتام کو پہنچا اوران اساتذہ کو مزید کام کرنے کا موقعہ ہی نہیں دیا۔اس اسکول میں چارہی اساتذہ کام کرنے والے ہیں جن میں سے دو کی تعلیمی قابلیت بارویں ہی ہے۔اسکول میں بچوں کی تعداد 200کے قریب ہے۔تمام غریب لوگوں سرکارسے گزارش کرتے ہیں رمسا اساتذہ کو دوبارہ اسکول بھیجا جائے تاکہ ہمارے بچے بھی تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔