کشتواڑ قصبہ میں سیوریج ڈرینیج سسٹم پر کام آلاٹ کرنے کے باوجود ٹھیکیدار کام شروع کرنے سے قاصر

0
0

سابق میونسپل صدر شبیر احمد کمل کا انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ
لازوال ڈیسک

بانہال ؍؍ سابق میونسپل کمیٹی صدر کشتواڑ شبیر احمد کمل نے قصبہ کشتواڑ میں سیوریج ڈرینیج سسٹم کے لئے واگذار کی گئی رقومات کے باوجود اب تک اس پر کام شروع نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے – یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کشتواڑ قصبہ کی سیوریج ڈرینیج سسٹم کے لئے 9 کروڑ روپیے واگذار کئے گئے تھے اور ایگزیکٹو انجینئر ٹاون درنیج جموں کی طرف سے ٹینڈر طلب کر کے ٹھیکیداروں کو کام بھی آلاٹ کئے گئے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک یہ کام شروع نہ ہو سکے ہیں- انہوں نے کہا ہے کہ ان کاموں کو مکمل کرنے کی مدت بھی پوری ہوگئی ہے لیکن کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہو ا یے اور قصبہ میں لوگوں کو ڈرینیج سسٹم کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – انہوں نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کر کے ان کاموں کو شروع کرایں اور کام شروع نہ کرنے کی صورت میں ان ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو ابھی تک اس کام شروع نہ کر سکیں ہیں – انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی کی شرائط کے مطابق بارشوں کے دوران بھی کام کو ٹھیکیدار بند نہیں کر سکتے ہیں -لیکن ابھی تک وہ کام ہی شروع نہ کر سکیں ہیں اور متعلقہ محکمہ بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا