تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ریاست بھر میں سرکاری سکیں میں عوام تک پہنچانے کی غرض سے آ وزراء کے دورے پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے کڑی تنقید کی ہے ۔کانگریس سیوا دل کے بلاک صدر سید ناز علی شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں مرکزی وزراء کا دورہ ایک سیاسی ڈرامہ ہے انہوں نے کہا کہ وزراء محض سیر و تفریح کی غرض سے جموں کشمیر آئے جس کی واضع جھلک ان کے دورے کے دوران دئیے گے بیانات میں نظر آئی وزراء کا عوامی مفاد کو دیکھنے یا سننے میں کوئی بھی توجہ نہیں تھا اور وہ اپنے وی آئی پی کلچر میں ریاست کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے دورہ پر تھے انہوں نے کہا کہ سرکار نے بیک ٹو ویلج کے نام پر دو بار عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جبکہ اب وزراء کو بھیج کر تعمیر و ترقی سے عوام کا دھیان ہٹانے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ عوام اب بھاجپا سرکار کی پالیسیوں کو بخوبی سمجھ چکے ہیں اور اس کی جھلک دہلی اسمبلی انتخابات میں نظر بھی آ رہی ہے۔