بٹوت کشتواڑ شاہراہ کی خستہ حالی 

0
0

عوام کو عبور ومرور میں شدید مشکلات کا سامنا :نصیر احمد باغوان

لازوال ڈیسک

کشتواڑ ؍؍وادی چناب میں بٹوت کشتواڑ سڑک کی خستہ حالی عوام کیلئے پریشانی کا باعث عوام کو عبور ومرور میں شدید دشواریوں کا سامنا۔ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی وسماجی کار کن نصیر احمد باغوان نے نمائندے کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بٹوت سے لیکر کشتواڑ تک شاہراہ کی حالت زار کیلئے شدید پریشانی بنی ہوئی ہے جبکہ مزکورہ سڑک پر اگر چہ آج تک کروڈوں روپے خرچ کیے گئے تاہم مزکورہ سڑک مسافروں کیلئے کافی تکلیف دہ بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مزکورہ سڑک پر سال2018،19میں مزکورہ سڑک پر درابشالہ کے مقام پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے مزکورہ سڑک پر خرابی پیدا ہوگی تھی ۔اس دوران مزکورہ سڑک پر چند قیمتی جانیں بھی مٹی کے تودے کے تلے دب کر لقمہ اجل بن گئی تھیں تاہم اس کے باوجود بھی مزکورہ سڑک پر کو خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ مزکورہ سڑک پر درابشالہ کے مقام پر ہر وقت بارشوں اور برفباری کے موسم میں پتھر گر آتے ہیں جس کی وجہ سے اس سڑک پر ہر وقت حادثات کا خطرہ لاحق رہتا۔اس دوران انہوں نے ریاستی ومرکزی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ قومی شاہراہ کی مسافت قریب ایک سو دس کلومیٹر پر فوری توجہ مبذول کی جائے اور مذکورہ سڑک کو قابل آمد رفت بنایا جائے علاوہ ازیں مذکورہ سڑک پر آج تک خرچ کردہ رقومات کا باریک بینی سے جایزہ لیا جائے تاکہ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں سے نجات حاصل ہو سکے اور مذکورہ سڑک پر سفر کرنے والے اشخاص کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائیںتاکہ کوئی بھی معصوم آیندہ اپنے والدین سے محروم نہ ہو کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوجائے۔اس دوران انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ سڑک کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں اور دوران سٹیٹ مذکورہ سڑک پر ذائع کی گئی رقومات کا جایزہ لیا جاے تاکہ عوام کو انصاف فراہم ہوسکے اور مزکورہ سڑک کی فوری مرمت کی جاے تاکہ عوام کو عبور ومرور میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا