دفعہ 370کی تنسیخ ملکی مفاد میں لیا گیا فیصلہ

0
0

مستقبل کا کوئی بھی فیصلہ عوامی جذبات کا احترام کرکے لیا جائیگا:بھاجپا
کے این ایس

سرینگر؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ،نوکریوںوجائیداد کے تحفظ اوریہاں کی ڈیموگریفی کے تحت عوامی جذبات و احساسات کے مطالبے کا احترام کرکے آئندہ کا فیصلہ لے گی ۔پارٹی کے سینئر لیڈر اویناش رائے کھنہ نے بتایا کہ دفعہ370،سہ طلاق اور سی سی اے کے حوالے سے لئے گئے فیصلہ جات ملکی مفاد کیلئے لئے گئے ۔ کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے مطابق ٹائیگور ہال سرینگر میں منعقدہ پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اویناش رائے کھنہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر کسی طرح کی قدغن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ رہا شدہ لیڈران قانون کے دائرے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ نظر بند لیڈران کی رہائی مقامی انتظامیہ ہی لے گی ۔ان کا کہناتھا کہ تین سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی دیگر لیڈران قانون کے تحت نظر بند ہیں جبکہ کشمیر میں کسی کو آگ لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ اویناش رائے کھنہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی ،نوکریوںوجائیداد کے تحفظ اوریہاں کی ڈیموگریفی کے تحت عوامی جذبات و احساسات کے مطالبے کا احترام کرکے آئندہ کا فیصلہ لے گی ۔ان کا کہناتھا کہ عوام کے جائز مطالبے کو ایڈریس کیا جائیگا ۔دفعہ370کی تنسیخ ،سہ طلاق قانون اور سی سی اے کے نفاذ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ یہ سبھی فیصلہ جات ملکی مفاد میں لئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اپنے ایجنڈے کی عمل آوری کی جبکہ پارٹی کا کوئی بھی فیصلہ عوام مخالف نہیں ہوگا بلکہ عوام اور ملک کے مفاد میں ہی فیصلے لئے گئے اور مستقبل میں بھی لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا ،جس سے ملک کو نقصان پہنچے گا بلکہ اب تک جو فیصلہ جات لئے گئے وہ ملکی مفاد میں لئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی یوتھ ونگ کی ایک تقریب ٹائیگو ر ہال سرینگر میں منعقد ہوئی ،جس دوران پڑ ھے لکھے نوجوانوں نے پارٹی میں شمو لیت اختیار کی ۔ان کا کہناتھا کہ کشمیر نوجوانوں نے پارٹی کی پالیسی اور وزیر اعظم نریندرا مودی کے پروگرام سے متاثر ہو کر ہی بھاجپا میں شمولیت اختیار کی ۔ان کا کہناتھا ’سب کا ساتھ ،سب کا وشواس اور سن کا وکاس ‘ ہی پارٹی کا ایجنڈا اور منترا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا