لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ڈوڈہ کے سب سے قدیم فلاحی تعلیمی ادارے اسلامیہ فریدیہ سکول ڈوڈہ کے طلباء کی طرف سے حال ہی میں JKBOSEبارہویں جماعت کے نتائج میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر سماج کے مختلف طبقوں نے بالعموم اور سکول ھذا سے فارغ التحصیل طلباء نے سکول انتظامیہ سکول کے پرنسپل محمد شریف بلوان اور دیگر تدریسی عملہ و کامیاب طالب علموں کو مبارک باد پیش کی ہے اپنے اپنے پیغام میں سکول ھذا کے پہلے رول نمبر ۱ شمون احمد ٹاک، آصف جہاں گتو ، نصیر احمد کھوڑا، اشتیاق احمد دیو ، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، یاسمین نگہت کھوڑا، عبدالمنان بانڈے ، مظفر علی دیو، نثار احمد بانڈے، ڈاکٹر شبیر حُسین پاٹیگڑو، سجاد جان کھانجی، محمد اقبال ٹھوکر، طارق اقبال کچلو، محمد مظفر شاہ(ASI)نے کامیاب طلباء کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دُعا کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ گذشتہ ساٹھ برسوں کی طرح یہ ادارے سماج کے تئیں ایسے ہی خدمات انجام دیتا رہے گا۔