نوگام ویری ناگ کاذہنی طور سے کمزور شخص گھر سے لاپتہ

0
0

لازوال ڈیسک

بانہال ؍؍ ویری ناگ کے نوگام علاقے سے تعلق رکھنے والا دماغی طور پر کمزور ایک شخص جمعہ کے روز سے گھر سے لاپتہ ہے – اہل خانہ نے بانہال میں آکر بتایا کہ کہ منظور احمد وگے ولد محمد شعبان وگے ساکنہ نوگام ویری ناگ ڈورو انتت ناگ جمعہ کے روز ویری ناگ سے دس بجے گاڑی میں بیٹھ کر جموں کی طرف نکلا ہے اور تب سے اس کے بارے میں کوئی بھی اتہ پتہ نہیں ہے – ان کے مطابق مذکورہ شخص سی آر پی ایف میں سن 2007 میں نامساعد حالات کے باعث نوکری چھوڑ دی ہے اور تب سے اس کی دماغی حالت بھی کچھ ٹھیک نہیں ہے – مذکورہ شخص ایک بچے کا باپ ہے وہ گھر سے کلا فہرن و قمیض شلوار کے علاوہ گرم ٹوپی پہن کر نکلا ہے – ان کے مطابق ڈرائیور کے ساتھ رابطہ کرنے پر انہیں معلوم ہوا ہے کہ وہ جموں تک اس کے ساتھ گیا تھا اور اس کے بعد اس کا کوئی بھی پتہ نہ چل پا رہا ہے- اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر اس شخص کے بارے میں کسی کو کوئی بھی معلومات ہو تو وہ از راہ ِانسانیت ان فون نمبر ات 8493980871، 9797960695 یا پولیس اسٹیشن ویری ناگ کو مطلع کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا