کشمیر میں غذائی اجناس کا وافر سٹاک موجود ۔ سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے

0
0

غذائی اجناس ، ایل پی جی اور پیٹرولیم کی دستیابی کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍سیکرٹری خوراک و سول سپلائیز و امور صارفین پی کے پولے نے کہا ہے کہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے غذائی اجناس کا وافر سٹاک موجود ہے اور غذائی اجناس کی دستیابی اور مناسب تقسیم کاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ سیکرٹری نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں وادی میں غذائی اجناس ، ایل پی جی اور پیٹرولیم کی موجودہ صورتحال کا جائیزہ لینے کی غرض سے منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ برف سے ڈھکے علاقوں میں سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ تین ماہ پیشگی غذائی اجناس تقسیم کرنے سے متعلق حکمنامے پر من و عن عمل کیا گیا ہے اور غذائی اجناس صارفین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ان علاقوں میں مزید ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اضافی سٹاک دستیاب رکھا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تشکیل دی گئی ٹیموں نے برف سے ڈھکے علاقوں کا دورہ کر کے راشن سپلائی کا جائیزہ لیا ہے اور وادی کے گوداموں میں اس وقت 74309 میٹرک ٹن چاول اور4077 میٹرک ٹن آٹا موجود ہے ۔ قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے محکمہ نے مارکیٹ چیکنگ کا عمل تیز کیا ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تعلق سے مزید اقدامات کریں تا کہ وادی کے صارفین کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ سیکرٹری نے تیل کمپنیوں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ وادی میں ایل پی جی اور پیٹرولیم اشیاء کی سپلائی کو تقویت بخشیں اور سٹاک کو بڑھانے کیلئے مزید ٹرکوں کو کام پر لگائیں ۔ انہوں نے مختلف محکموں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ سیکرٹری نے عوامی تقسیم کاری نظام میں مزید شفافیت اور جوابدہی لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے آدھار سیڈلنگ کے کام میں تیزی لانے کی بھی ہدایات دیں ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ڈاکٹر معراج الدین ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر بشیر احمد خان کے علاوہ کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا