مرکزی وزیر مملکت نے مڑھ بلوال میں سڑکوں کا سنگِ بنیاد رکھا

0
0

ترقیاتی پروگراموں اور مرکزی معاونت والی سکیموں کو اجاگر کیا
جموں ؍؍خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق مرکزی وزیر مملکت سُسری دیباسری چودھری نے آج مشین دومانہ سے لیکر چبا چک بلوال جموں اور لوہڑی چک تک کے علاوہ گجنسو بازار سے لیکر رٹھوا تک کی سڑکوں کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت جمو ں کشمیر کے لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چائیلڈ ڈیولپمنٹ سروسز مرکزی حکومت کا ایک بہتر قدم ہے جس سے بچوں اور ماؤں کو طبی نگہداشت ، خوراک اور پری سکولی تعلیم کی بہتر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں ۔ وزیر موصوفہ نے جموں کشمیر کے لوگوں بالخصوص پسماندہ علاقوں کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں اور پروگراموں کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے خاص طور سے مڈ ڈے میل ، پلس پولیو ، چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ڈیولپمنٹ ، اجولا ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور کئی دیگر سکیموں کا ذکر کیا ۔ بعد میں متعدد وفود نے مرکزی وزیر مملکت کے ساتھ ملاقات کی اور مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا ۔ وزیر موصوفہ نے یقین دلایا کہ ان مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ ڈی جی وومن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ میر طارق علی ، ڈی سی جموں سشما چوہان ، چیئر مین بی ڈی سی مڑھ سریندر کمار اور کئی دیگر محکموں کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا