لازوال ڈیسک
جموں؍؍سماگراہ شکھشان نے ایک نجی ریڈیو سٹیشن کے اشتراک سے آج یہاں پلٹینم سنی پلیکس پالم آئی لینڈ کنال روڈ میں قوت بصارت سے محروم بچوں کے لئے ایک کنو دیکھی خصوصی فلم ’’ لگے رہو مُنا بھائی‘‘ کی سکریننگ کی گئی۔اِ س فلم میں خاص طور سے درپردہ آوازئوں کا استعمال کیا گیا ہے جوفلم کے موضوع کو سمجھنے میں قوت بصارت سے محروم بچوں کے لئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔مختلف سرکار ی او رپرائیویٹ سکولوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200بچوں نے یہ فلم دیکھی۔یہ فلم دیکھ کے جسمانی طور خاص بچوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم ہردیش کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اُنہوں نے سماگراہ شکھشا کی جانب سے اُٹھائے گئے اس منفرد قدم کے لئے ادارے کے افسران اور پرائیویٹ ریڈیو چینل کے منتظمین کی سراہنا کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہردیش کمار نے کہا کہ سکولی تعلیم محکمہ بچوں کی بہبودی کے لئے بامعنی اقدامات کر رہا ہے ۔اُنہوں نے والدین سے تلقین کی کہ وہ سماگراہ شکھشا کی سکیموں سے بھرپوراستفادہ کریں۔ انہوں نے سماگراہ شکھشا افسروں سے اس طرح کے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کرنے کے لئے کہا۔ بعد میں سماگراہ شکھشاکے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون منہاس نے انکلیوسیو ایجوکیشن اور پرائیویٹ ریڈیو سٹیشن کی ٹیم کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لئے مبارک باد دی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن جموں انورادھا گپتا نے بھی بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سے قبل پرائیویٹ ریڈیو سٹیشن کے سربراہ سُمت ککر نے خاص مہمانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریڈیو سٹیشن سماج کی بہبود ی کے لئے کام کرتا رہے گا۔اِس موقعہ پر جموں سنسکرتی سکول کے عملے کے علاوہ جسمانی طور خاص بچوں کے ایجوکیٹر بھی موجود تھے۔