لازوال ڈیسک
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ ایمز جموں پر تعمیراتی کام اس سال فروری مہینے میں شروع ہو گا ۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج وجے پور سانبہ میں ایمز کے قیام کے حوالے سے ہو رہے کام کا جائیزہ لینے کے دوران کیا ۔ وجے پور سانبہ میں ایمز 1661 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا را ہے ۔صحت کے مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو ، ڈی سی سانبہ روہت کھجوریہ اور کئی دیگر افسران بھی شامل تھے ۔ دورے کے دوران وزیر مملکت نے پروجیکٹ پر ہو رہے کام کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے اس اہم طبی ادارے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ وزیر نے ڈی سی سانبہ کو ہدایت دی کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایمز پروجیکٹ کیلئے اضافی اراضی دستیاب کرائیں ۔ اے کے چوبے کو ٹینڈرنگ عمل کے بارے میں جانکاری دی گئی اور کہا گیا کہ کام کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں