جموں کشمیر کو کئی تواریخی غلطیوں کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہونا پڑا

0
0

بی ڈی سی انتخابات منعقد کرانا ایک تاریخی قدم ،حکومت نچلی سطح پر جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کی عہدبند: انوراگ ٹھاکر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو کئی تواریخی غلطیوں کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہونا پڑا اور اس عمل سے سیاسی ، سماجی و اقتصادی منظر نامے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔ نگروٹہ جموں میں آج مرکزی حکومت کے خصوصی رابطہ کاری پروگرام کے دوسرے دن کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے لوگوں کو فلاحی پروگراموں اور سکیموں کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات منعقد کرانا ایک تاریخی قدم تھا اور اس قدم سے مقامی سطح پر لوگوں کو حکمرانی کا بہترین نظام میسر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نچلی سطح پر جمہوری عمل کو مستحکم کیا جا سکے اور لوگوں کو سماجی ، اقتصادی و سیاسی سطح پر بااختیار بنایا جا سکے ۔ انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ارکان پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر مرکزی معاونت والی سکیموں ک موثر عمل آوری کو یقینی بنائیں ۔ مرکزی سکیموں کی عمل آوری کے حوالے سے انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ جموں کشمیر یو ٹی نے آیوشمان بھارت سکیم ، پردھان منتری آواس یوجنا ، اجولا یوجنا اور سوچھ بھارت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ کی ستایش کرتے ہوئے کئی سکیموں کے عداد و شمار پیش کئے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی معاونت سکیموں کی عمل آوری میں تیزی لائیں تا کہ پی ایم جن دھن یوجنا ، این جی نریگا ، پی ایم گرام سڑک یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا ، این ایچ ایم ، لاڈلی بیٹی اور دیگر سکیموں کے فوائد زمینی سطح پر لوگوں تک پہنچ سکیں ۔ وزیر مملکت نے ڈی بی ٹی کو ترقیاتی منظر نامے میں تبدیلی لانے کیلئے کلیدی نوعیت کا قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑھاوا دیا جا رہا ہے تا کہ جہاں کے نوجوان کھیل کود کے شعبے میں بھی آگے بڑھ سکیں ۔ انہوں نے جموں کشمیر کے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ماضی کو بھول کر نیو انڈیا بنانے میں اپنا رول ادا کریں ۔ اس سے پہلے اپنے دورے کے دوران وزیر نے ایک مستقل ایمبولینس کو پی ایچ سی نگروٹہ کیلئے وقف کیا اور یقین دلایا کہ علاقے میں ایک موبائیل ہیلتھ سروس گاڑی بھی دستیاب کی جائے گی تا کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا ہو سکیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا