’ملک آئین کے نظام سے چلتا ہے‘

0
0

آر ایس ایس نہیں بننا چاہتا طاقت کامرکز:بھاگوت
لازوال ڈیسک

بریلی ؍؍ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کو کہا کہ آر ایس ایس آئین سے الگ طاقت کا مرکز نہیں بننا چاہتا جیسا کہ لوگ الزام لگاتے ہیں۔انہوں نے روھیل کھنڈ یونیورسٹی میں ‘ہندوستان کا مستقبل’ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار میں آئین کی تصویر کا سانچہ کھینچ دیا اور کہا کہ ملک آئین کے نظام سے چلتا ہے اور آر ایس ایس آئین سے الگ کوئی طاقت کامرکز نہیں ہیں۔ یہاں انہوں نے ہندوتو کا مطلب بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ جب آر ایس ایس کے کارکنان کہتے ہیں کہ یہ ملک ہندوؤں کا ہے اور 130 کروڑ لوگ ہندو ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی کا مذہب، زبان یا نسل تبدیل کرنا چاہتے ہیں … ہمیں آئین سے الگ کوئی مرکز ی طاقت نہیں چاہئے کیونکہ ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنی تنوع کے باوجود ایک ساتھ رہنا ہوگا، اسی کو ہم ہندوتو کہتے ہیں۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ ہمیں جذباتی انضمام لانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ یہ ملک ہمارا ہے ، ہم اپنے عظیم باپ دادا کی اولاد ہیں۔ ہندوستان کا ہر شہری ہندو ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ کسی بھی مذہب، زبان یا نسل کا ہو۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ہمیں جذباتی اتحاد لانے یا انضمام کی کوشش کرنی چاہئے ۔یہ ملک ہمارا ہے ۔ ملک کے لوگوں کو اسے آگے لے جانے کے بارے میں سوچنا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا